اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گردوں کی پتھری سے کیسے بچا جائے ماہرین کے مشورے ۔ امریکی ادارے کی تحقیق کے مطابق میٹھی غذائیں مشروبات گردوں میں پتھری کی وجہ بنتے ہیں،اگر پتھری نکلوا بھی دی جائے تو پھر بھی اس کے دوبارہ ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے ، اس کے علاوہ گردوں میں پتھری ہونے کی متعدد وجوہات ہیں بس اپنی عادات کو تبدیل کر کے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے اس میں سب سے بڑ ی وجہ پانی کم پینا،کیلشیم کازیادہ استعمال،ذیابطیس، موٹاپا اور میٹھی غذاؤں کا زیادہ استعمال بھی گردےمیں پتھری کی وجہ بن سکتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خاندان ہسٹری بھی گردے کی پتھری کی وجہ بن سکتی ہے،اس حوالے سے 28 ہزرار سے زائد افراد پر تحقیق کی گئی جس کے بعد یہ نتیجہ نکلا کہ میٹھے کا زیادہ استعمال گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ ہے ،اس کا استعمال کم اور پانی زیادہ پی کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔
