واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ہیپاٹائٹس سی سے شفایاب ہونیوالوں کی جلد موت ہو جاتی ہے ،عام افراد کی نسبت ان میں موت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔گلا سگو کیلیڈونیئن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹئٹس سی کو شکست دینے والوں کو جلد موت پکڑ لیتی ہے ،عام لوگوں کی نسبت ہیپاٹئٹس سی کو شکست دینے والوں میں موت کا خطرہ 14 گنا زیادہ ہوتا ہے لیکن اس کا انحصار بیماری کی شدت پر ہے۔ ماہرین نے 442 اسکاٹس مریضوں کی موت کا موازنہ کیا تو ان میں عام افراد کی نسبت موت کی شرح 4 اعشاریہ زیادہ تھی جبکہ انگلینڈ میں موت کی شرح پانچ گنا زیادہ تھی ،اس کے لیے 21 ہزار 790 لوگوں کا معائنہ کیا گیا ہیپاٹئٹس سی سے متاثرہ لوگوں میں صحت یاب افراد کی نسبت موت کے امکانات بہت زیادہ ، یہ بیماری سے شفا حاصل کرنے والی دواؤں کے استعمال کا نتیجہ ہے ، ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اینٹی وائرل بیماریوں کا علاج اہم ہے لیکن اس سے ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں۔
