اہم خبریں

ماہرین نے گردوں میں پتھری کی اصل وجہ کا پتا لگالیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کے ڈاکٹروں نے گردوں میں پتھری کی اصل وجوہات کا پتا لگا لیا،چینی کی مقدار میں اضافہ اور پروسیسڈغذاؤں کا زیادہ استعمال گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ ہیں،سوڈا مشروبات ،کیک بسکٹ کا حد سے زیادہ استعمال گردوں میں پتھری کرسکتے ہیں ۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ حد زیادہ چینی کا استعمال کی وجہ سے خون بنانے والا کرسٹل فضلے کی شکل اختیار کرتےہیں جو بعد میں گردے میں پتھری اور انفیکشن کا سبب بنتے ہیں ،چینی سے بھرپور غذائیں گردے میں پتھری کی وجہ ہیں جاننے کے لیے شمالی سیچوان میڈیکل کالج کے محققین نے 30 ہزار افراد پر تحقیق کی جو گردے میں پتھری کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا تھے ، ان میں سے چینی زیادہ استعمال کرنے والوں میں گردوں کا مرض لاحق ہونے کے 88 فی صد امکانات زیادہ تھے ۔

متعلقہ خبریں