اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج کل کے جدید دور میں تقریبا ہر کوئی ذہنی تناؤ کا شکار ہے ،ذہنی مریضوں سے تقریبا اسپتال بھرے پڑے
ہیں،سائنسدانوں نے کھیل ہی کھیل میں ایسے بہت سے طریقے ڈھنڈے ہیں کہ عام انسان آسانی سے یہ استعمال کر کہ ذہنی تناؤ سے چھٹکارا پا سکتا ہے ۔ انگوٹھی پہننا اُتارنا یا پہننا ، پیرزمین پر گھسیٹنا ، بال کھنچنا وغیر آگر تواتر سے کی جائیں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، اگر دیکھا جائے تو لوگ اس کے لیے مہنگی ادویات ، ڈائٹ پلان ، یا اپنے آپ کو مشغول رکھنے کے لیے مہنگے مہنگے شوق پالنا شروع کر دیتے ہیں، جو کسی حد تک کارگر ثابت ہوتے تو ہیں لیکن اس کے سائیڈافیکٹ بھی بھی ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ذہنی امراض کے ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ کچھ ایسے کھیل یا کھلونوں کے بارے میں بتائیں گے جو سچ میں ذہنی تناؤ میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔
اسٹریس بالز ، یہ نرم فلفی گیند ہوتا ہے جسے دبا کر انسان ذہنی طور پر بھی اُسی گیند کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے ،اگر اسٹریس بال کو تواتر سے دبایا جائے تو اس سے اسٹریس ریلیز تو ہوتا ہے ہی ساتھ میں ہاتھ اور بازو کے پٹھوں کو بھی مضبوطی ملتی ہے ۔
روبکس کیوبز کا استعمال چھوٹوں بڑوں میں عام ہے ، یہ بھی ذہنی صحت کےلئے فائدہ مند کھلونا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے استعمال سے یادداشت تیز ہوتی ہے،دماغ میں فوکس قائم ہوتا ہے اور مشکل کام کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ۔
فجیٹ اسپنرز ،عام طور پر اس کو صرف اسپنر ہی کہا جاتا ہے یہ بھی ذہنی تناؤ کے لیے فائدہ مند کہلاتا ہے ،اس سے اضطراب میں کمی اور دماغ کو سکون ملتا ہے ۔
