اہم خبریں

بھارت کا تیارکردہ کھانسی کا سیرپ عراقی عوام کی موت کا سبب بننے لگا

بغداد(نیوز ڈیسک) بھارت کا تیارکردہ کھانسی کا سیرپ عوام کی موت کا سبب بننے لگا، دنیا بھر سے شکایات آنے لگیں،عراقی حکومت نے بھی کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکلز ہونے کا انکشاف کیا ہے ،اسی سیرپ کی وجہ دنیا بھر میں کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ عراقی حکومت نے بھارتی کمپنی کا تیار کردہ کھانسی کے سیرپ کا ٹیسٹ امریکی لیبارٹری سے کرایا جس میں ایتھیلین گلیسکول نامی کیمیکل مقرہ مقدار سے 21فیصد سے زیادہ پایا گیا ہے ،عراقی حکومت ٹیسٹوں کی رپورٹ عالمی ادارہ صحت، عراقی اور بھارتی حکام سے شیئر کرے گی۔ امریکی لیبارٹری نے عراق میں فروخت ہونے والی دوا کے نمونوں میں diethylene glycol کی زائد مقدار کو بھی دریافت جو مقررہ مقدار سے زیادہ ہو تو یہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں