اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان نرسنگ کونسل سے پندرہ ہزار جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا چئیرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند کی زیرصدارت اجلاس، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا پاکستان نرسنگ کونسل ایک بہت بڑا پنڈورا باکس نرسنگ کونسل مافیا نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو رونے پر مجبور کیا، نرسنگ کونسل کی اسسٹنٹ رجسٹرار انتہائی طاقتور ، کمیٹی نے ہٹانے کی سفارش کی تھی، سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا وفاقی اسپتالوں کی حالت زار انتہائی تشویشناک ، سیکرٹری وزارت صحت کی نرس کی بدتمیزی پر سینیٹر فوزیہ ارشد سے معافی ، پولی کلینک نرس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔
