اہم خبریں

اسلام آباد ، 102پرائیویٹ ہسپتال ،کلینکس اور لیبارٹریز ٹیکس ڈیفالٹر نکلیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )3سالوں میں اسلام آباد میں 102پرائیویٹ ہسپتالوں،کلینکس اورلیبارٹریز کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے،2022 میں اسلام آباد میں ڈاکٹرز کی جانب سےپرائیویٹ پریکٹس پراداکئے گئےٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ،تفصیلات وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب کے ذریعے پیش کیں 155پرائیویٹ ڈاکٹرز نے پرائیویٹ پریکٹس پر 41 ملین کے ٹیکسز،ڈیوٹیز ادا کیں،تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 392 پبلک سیکٹر ڈاکٹرز نے پرائیویٹ پریکٹس پر86 لاکھ کے ٹیکسز ،ڈیوٹیز اداکیں،گزشتہ3 سالوں میں اسلام آباد میں 102پرائیویٹ ہسپتالوں ،کلینکس اور لیبارٹریز نے ٹیکس ادا نہیں کئے،انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکسز کی ادائیگی کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں