اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام ہو جائے تیار،200 ادویات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان،سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اب سے ہی مختلف ادویات کی قیمتیں مارکیٹوں میں شارٹ ہونے لگیں مریض ادویات کے لیے جگہ جگہ بٹکنے پر مجبور۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دواؤں کی عدم دستیابی پر ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی ،ابھی 200 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا ئی ہے ۔ جبکہ دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کئی جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں اس وقت انجیوگرافی میں استعمال ہونیوالی ڈائی بھی بازاروں میں نہیں مل رہی، دماغی اوراعصابی نظام کےعلاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ سے غائب ہیں۔
