اہم خبریں

ماہرین نے فوری نیند لانے کا طریقہ دریافت کرلیا

لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے فوری نیند لانے کا طریقہ دریافت کرلیا۔ نئی تحقیق کے مطابق ماہرن کا کہنا ہے کہ اگر نیند کی جگہ پر موبائل فون، کتاب بڑھنا یا اس قسم کی دوسری سرگرمیاں کریں گے تو نیند آپ سے کوسوں دور چلی جائے گی، بہتر یہی ہے کہ دماغ کو شعوری طور پر بتائیں کہ یہ صرف سونے کی جگہ ہے اور صرف نیند کی صورت میں ہی بستر پر جائیں اس طرح آپ پر جلد نیند خاوی ہو جائے گی،
اگر بسترپر 15 سے 20 منٹ تک نیند نہ آئے تو اُٹھ کر دوسرے کمرے میں جائیں، کتاب پڑھیں یا پانی پیئں جلد پر نیند کا غلبہ ہو جائے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے دماغ کو تمام طرح کے خیلات سے خالی کر دیں، زندگی کے خوشگوار واقعات یا بہتر تجربات کو دماغ میں دوہرائیں،اس سے نیند آنے میں مدد ملے گی۔ جسمانی پٹھوں کو پرُسکون رکھیں ، اس سے بھی آپ کو جلد نیند آجائے گی، رات کے وقت واک کو ز ندگی کا حصہ بنائیں خون پر نیند طاری کرنے کے لیے یہ سب سے بہترین عادات ہیں جن کو اپنا کر انسان بے خوابی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں