اہم خبریں

ہارٹ اٹیک ہو نے سے قبل کیا سگنل ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔

دہلی (اے بی این نیوز)بھارت کے ایک سینئر ماہر امراض دل ڈاکٹر نکول سنہا کا کہنا ہے کہ آپ کا دل فیل ہونے سے قبل متعدد مرتبہ آپ کو اشارے بھیجتا ہے جسے نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہارٹ اٹیک سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں انسانی جسم کو لے کر پریشانی آنا جیسے درد ہونا، کہیں سوجن آجانا ایک عام معاملہ ہے اور ان چیزوں کو معمولی سمجھ کر نظر انداز بھی کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دل کی جانب سے آپ کو یہ بتانے کےلیے کہ آپ پریشانی میں مبتلا ہیں، بھیجے گئے سگنلز پر ردعمل کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذہنی مسائل، سانس میں دشواری، کوئی بھی آسان کام کرنے میں دشواری، بغیر کسی وجہ سے وزن کا بڑھ جانا، پیروں میں سوجن آجانا، وغیرہ یہ تمام اس بات کی علامات ہوسکتی ہیں کہ آپ کا دل پریشانی میں ہے۔

متعلقہ خبریں