ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپانی سائنسدانوں کا اعزاز،دانت اُگانے والی دوا تیار کرلی،یہ دوا فیزتھری ٹرائل میں ہے جلد اس کو انسانوں پر آزمایہ جائے گا ، تھوڑی تبدیلی کے بعد اس کو بوڑھے افراد بھی استعمال کر سکیں گے جو اپنے سارے دانت گنوا دیتے ہیں۔ جاپانی کی میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے کِٹانو ہسپتال کے سائنسدانوں کا کہا ہے کہ جانوروں پر آزمائش کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، انسانوں پر آزمائش کے بعد جلد یہ دوا مارکیٹ میں ہوگی، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا بطورِ خاص یو ایس اے جی ون، نامی پروٹین کو روکتی ہے جو دان نہ اگنے کی بڑی وجہ ہے ، چوہوں پ غور کرنے سے پتہ چلا کہ یوایس اے جی ون نامی پروٹین کی عدم موجودگی میں اضافی دانت اگنے لگتے ہیں ۔
