اہم خبریں

اسٹرابیری کھائیں دل کے دورہ اور فالج سے محفوظ رہیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ماہرین نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ اسٹرابیری جسم میں چکنائی کے ذخائر کو جمع ہونے سے روکتی ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور اسٹرابیری شریانوں میں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کو روکتی ہے اور مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹرابیری کے یہ فوائد کھانے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔تحقیق کے نتائج جرنل آف نیوٹریشنل سائنس میں شائع ہوئے جس میں پایا گیا کہ جن لوگوں کو اسٹرابیری کا مشروب پیش کیا گیا تھا، ان میں کم کثافت والے لیپو پروٹین (LDL) یعنی خراب کولیسٹرول کی مقدار بہت کم تھی بنسب ان افراد کے جنہوں نے عام چینی پر مشتمل مشروب استعمال کیا۔ یہ صحت بخش نتائج اسٹرابیری پینے کے محض ایک گھنٹہ کے اندر ظاہر ہوئے۔

متعلقہ خبریں