اہم خبریں

نہار منہ پانی پینا صحت کیلئے درست ہے یا نہیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نہار منہ پانی پینا صحت کیلئے درست ہے یا نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں سستی اور کم توانائی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے ،نہار منہ پانی پینا دماغ کو فعال کرتا ہے ، 6 سے 8 گھنٹے نیند کے بعد ایک سے دو گلاس پانی پینا ضروری ہے ، نہار مُنہ نیم گرم پانی بلا وجہ کی بھوک نہیں لگنے دیتا اور جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ کرتا ہے ۔ انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے ،اس لیے پانی انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ۔نہار منہ پانی پینے سے انسان سارا دن چاق و چوبند رہتا ہے ، صبح اُٹھنے کے فورا بعد پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں اور انسانی جسم کے دیگر اعضاء کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں