اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیدل چلنا بلڈ پریشر کمی ،وزن میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی دل کو بھی مضبوط و توانا کرتا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی ڈایابیٹس سینٹر کی طرف کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 3منٹ پیدل چلنے سے انسان کے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے اگر روزانہ 5 منٹ پیدل چلنے سے انسان کا موڈ خوشگوار رہتا ہے لیکن اگر روزانہ 5 سے 10 منٹ پیدل چلنے سے انسان کے اندر تخلیقی سوچ بیدار ہوتی ہے۔دی ڈایابیٹس سینٹر کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد 30 منٹ پیدل چلنے سے انسان کے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے ، جسم پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، روز انہ 40 منٹ پیدل چلنا انسانی دل کو مضبوط و توانا بناتا ہے ۔پیدل چلنا خون میں شکر کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے جس سے ذیابطیس کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
پیدل چلنا آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے یا برقرار رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
روزانہ صرف 30 منٹ
دل کی تندرستی میں اضافہ،
ہڈیوں کو مضبوط بنانے،
جسم کی اضافی چربی کو کم کرنے اور
پٹھوں کی طاقت اور برداشت کو بڑھا سکتے ہیں۔
یہ آپ کی ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔… pic.twitter.com/N16PBZBRqV— The Diabetes Centre (@tdcpak) July 10, 2023