راولپنڈی (اے بی این نیوز)محکمہ صحت راولپنڈی کے اسٹور کیپر نے افسران کو ماموں بنا دیا اسٹور کیپر نے جعلی دستاویزات پر 2 لاکھ سے زائد رقم نکلوا لی ۔ اسٹور کیپر کامران افضل ملک کو مالی بدعنوانی پر 8 نومبر 2021 میں برطرف کیا گیا تھا ۔ اسٹور کیپر نے برطرف ہونے کے باوجود جعلسازی سے رقم نکلوائی۔ جعلی دستاویزات ایم ایس راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام پر تیار کی گئی تھی محکمہ صحت راولپنڈی نے اسٹور کیپر کیخلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی کو خط لکھ دیا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹور کیپر نے جعلی دستاویزات پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ راولپنڈی نے کامران افضل ملک کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست دے دی۔