اہم خبریں

اچھی نیند نہ لینے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، تحقیق

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اچھی نیند نہ لینے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ،نئی تحقیق سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اچھی نیند نہ لینے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے ،اس حوالے سے تحقیق کے لیے ماہرین نے 600 افراد کی نیند اور عادات کا تجزیہ کیا جس میں دل کی دھڑکن اور دیگر جسمانی تبدیلیاں شامل ہیں،تجزیے سے ثابت ہوا کہ گہری نیند نہ لینے سے جسم میں انسولین کا ردعمل بڑھ جاتا ہے، اگر گہری نیند نہ لیں تو وہ دماغی لہریں جو اعصابی نظام کو متحرک کرتی ہیں اور دماغ کو سکون پہنچاتی ہیں ، صحیح طرح کام نہیں کرتا جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر سے بچنے کے لیے اچھی اور بروقت نیند بہت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں