نیو میکسیکو(نیوز ڈیسک) جوان نظر آنے کیلئے ویمپائرفیشل تیزی سے مقبول ہونے لگا،ایڈز پھیلنے کا خطرہ ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے مقبول ہونے والے ویمپائرفیشل سے ایڈز سمیت دیگر انفیکشن سے ہونے والے امراض میں اضافہ ہو گا،شروع سے ہی اسے جان لیوا قرار دیے جانے کے باوجود اس کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا ۔ واضح رہے کہ اس میں خون سے پلازمہ نکال کر اس کو ٹیکے بھر چہرے پر
انجیکشن لگائے جاتے ہیں جس سے چہرہ جوان نظرآتا ہے ، ایک فیشل کی افادیت چند ماہ تک برقرار رہتی ہے۔ نیومیکسیکو کے شہر، ایلبکرمیں ایک بیوٹی پارلر سے ایچ آئی وی 5کیسز سامنے آنے پر بیوٹی پارلر کو بند کردیا گیا ۔