اہم خبریں

مون سون کی بارشوں میں صحت مندرہنے کیلئے یہ غذائیں ضرور کھائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مون سون کی بارشوں کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے اپنی غذا میں ایسی غذائیں ضرور شامل کریں کہ جس سے آپ کی قوت مدافعت بڑھے تاکہ بیکٹیریا اور وائرس انفیکشنز سے بچ سکیں اسی لیے ہم آپ کے لیے ایسی غذائیں لائیں ہیں جو آپ کو ان دنوں میں وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔
لوکی ،ایسی غذا ہے جس میں فائبرز بڑی مقدار میں موجود ہیں اس سے خوراک کی نالی صحت مند رہتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ بھی صحت کے اچھی ہیں۔
لیچی کھانے سے انسان کو تیزابیت اور گیسٹرو سے جسی بیماری نہیں ہوتی اور وہ دمے کی بیماری سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
کھیرا ،جسم کو ہائیڈریٹ کر کے آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم، میگنیز، کاپر اور ایسے وٹامنز بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔
ادرک کو پہلے ہی اینٹی بیکٹیریل پہ قوت مدافعت بڑھاتھاہے، اس کا زیادہ استعمال انسان کو موسمی کھانسی اور سردی سے بھی انسان کو بچاتا ہے۔
دہی، بھی دہی نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے اور قوت مدافعت کو بڑھتی ہے۔
آلو بخارا وٹامن سی بھرپور پھل ہے،اس میں پوٹاشیم، کاپر اور فائبر بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں ،یہ بھی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں