اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نےکہا ہے مصنوعی مٹھاس والے مشروبات پر ٹیکس اضافے کی حکومتی کاوشیں لاءق تحسین ہیں،حکومت نےشکر والے مشروبات بالخصوص جوس پر ٹیکس بڑھادیا ہےجو ہم سب کےلیےایک بہترین پالیسی وکٹری ہے،جمعرات کو میڈیا کانفرنس کے دوران جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن نےاس سلسلے میں میڈیا کے دوستوں کے کردارکو سراہتے ہوئےکہا کہ آپ نے پناہ کےلیےہرپلیٹ فارم میں اپنا کردار ادا کیا ہےاور پناہ کی آواز کے ساتھ آواز اٹھائی جس پرحکومت نےشکر والے مشروبات بالخصوص جوس پر ٹیکس بڑھادیا ہےجو ہم سب کےلیے ایک بہترین پالیسی وکٹری ہے۔
