لاہور(نیوز ڈیسک)نگلیریا پنجاب میں بھی پنجے گاڑنے لگا ،نگلیریا سے متاثر پہلا مریض لاہورسروسز اسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیلات کے ساتھ لاہور میں نگلیریا کا پہلا کیس گزشتہ روز سامنے آیا ،نگلیریا میں مبتلا مریض مصطفیٰ شفیق جانبر نہ ہوسکا ۔واضح رہے کہ مصطفیٰ شفیق تن سازی کا ٹرینر تھا جو گزشتہ 4روز سے بخار میں مبتلا تھا ٹیس کروانے پر نگلیریا وائرس کا حملہ ثابت ہوا ،ایم ایس سروسزاسپتال ڈاکٹر محمد احتشام کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت کافی تشویشناک تھی۔پاکستان نگلیریا سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے ،ملک میں شرح اموات 97 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نگلیریا صاف پانی میں نمو پاتا ہے ، پھر ناک کے ذریعے انسانی دماغ پر حملہ کرتا ہے ۔