واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ورزش کو فائدے مند قرار دیدیا۔واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ماہرین کی طرف کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق اگر ذیابیطس کے مریض معمول کی ورزش کے ساتھ ساتھ اپنے وزن میں 10 فیصد کمی کرلیں تو اس کے مثبت طبی فوائد حاصل ہونگے ، اگر ذیابیطس کے مریض اس مرض سے پریشان ہیں معمول کی ورزش کو اگر شامل کر لیا جائے تو انسولین کا اثر بھی دوگنا ہو جاتا ہے اور پری ذیابیطس کا اثرکم ہوجاتا ہے مسلسل یہی معمول رکھنے سے شوگر کے مرض کا بھی خاتمہ ہو سکتا ہے ۔