اسلام آباد (اے بی این نیوز) سائنسی تحقیق سے ثابت ہے کہ چیریوں میں غیرمعمولی اینٹی آکسیڈنٹس اور فلے وینولز ہوتے ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ وہ گٹھیا اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
جامن ، فالسہ اور چیری کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ جسمانی خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن سی اور ای سے ہڈیوں کے جوڑ بہترین حالت میں رہتے ہیں۔جامن، چیری اور فالسے میں وٹامن سی کی بہتات ہوتی ہے جبکہ کولاجن نامی پروٹین بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس سے جوڑے مضبوط ہوتے ہیں اور ہڈیوں کا درد دور ہوتا ہے۔
