اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی میں اضافہ، حکومت نے امراض قلب میں استعمال ہونیوالے اسٹنٹس کی قیمت بڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دل کی شریانیں کھولنے والے اسٹنٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امریکی زینکس ایکس پیڈیشن سٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 369 روپے جبکہ رینکس پرائم کی قیمت 86 ہزار 711 اور ریزولیٹ اونکس سٹنٹ ایک لاکھ 24 ہزار 654 روپے کا ہو گیا۔ ریزولیٹ انٹگریٹی سٹنٹ کی قیمت 58 ہزار 851 مقرر کی گئی ہے ۔
