اہم خبریں

چھوٹے بچوں سے باتیں کرنا ، ان کی دماغی نشونما میں مدد کرتا ہے، تحقیق سامنے آگئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ابتدائی عمر میں بچوں سے باتیں کرنا دماغ کی نشونما میں مدد کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا کہ اس عمل سے بچے کوئی بھی کام تیزی سے سمجھتے ہیں،زبان جلد بولنا سیکھ جاتے ہیں اور ایسے بچے دسروں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں،بچوں سے باتیں کرنا ان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کرتا ہے، چھوٹے بچوں سے باتیں کرنے کے فوائد ہوتے ہیں جیسے کہ اس سے بچوں کے زبان کے استعمال میں بہتری آسکتی ہے اور ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے سربراہ پروفیسر جان اسپینسر نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ بچوں سے بات کیجیے، یہ عمل دماغ کو ڈھانچے کو شکل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اگر آپ بچوں سے زیادہ باتیں کریں گے تو بچے دوسرے کے مقابلہ میں زیادہ جلدی بات کرنے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ خبریں