اہم خبریں

کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 2 مثبت کیسز رپورٹ

کوئٹہ (نیوزڈیسک)کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ نے 2 مریضوں کے کانگو وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان 2 کیسز کے سامنے آنے کے بعد فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں رواں سال تصدیق شدہ کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 16ہو گئی ،اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رواں سال کانگو وائرس سے 5 افراد کا انتقال ہوا جبکہ 9 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دئیے گئے ۔

 

متعلقہ خبریں