اہم خبریں

تمباکو نوشی سے ہر سال ساڑھے3لاکھ پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، رپورٹ

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان میں ہر سال تقریباً 337,500 افراد اور دنیا میں تقریباً 80 لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان میں روزانہ تقریباً 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں اور پاکستان میں صحت کی سہولیات پر سگریٹ نوشی سے ہونے والی بیماریوں کا بوجھ 620 ارب روپے ہے۔ پی پی آئی کے مطابق تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے سے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو روکا جا سکتا ہے، سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ بھی سگریٹ نوشی میں کمی کا باعث بنے گا، ۔ تحقیقی رپورٹ میں محققین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی دنیا میں صحت کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ حکومت نے استعمال کی حوصلہ شکنی اور آمدنی میں اضافے کے لیے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں اضافہ کیا، لیکن ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیاں اسے واپس لینے کے لیے لابنگ کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں