اوستہ محمد(نیوزڈیسک)اوستہ محمد خان سمیت زیریں بلوچستان کے دیہاتوں میں خسرے نے تباہی پھیلا دی،خسرے کی بیماری سے کئی بچے جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں جو آپس میں کزن ہیں۔ مرنے والی بچیوں میں مولو،دریا، رابی اور سونی شامل ۔علاقے میں خسرہ وبائی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ عوام کا محکمہ صحت بلوچستان سے فوری طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ ۔
