اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مہنگائی کا طوفان لے گا عوام کی جان، حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھاری نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈریپ کا پالیسی بورڈ 3ماہ بعد قیمتوں کا جائزہ لے گا ،ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تو ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی ، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزی کمیٹی کی منظور ی کے بعد کیا گیا ۔
