لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز15مئی سے ہوگا،1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ،لاہور اور فیصل آباد میں سات روزہ مہم جبکہ میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور ،بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور شیخوپورہ میں انسداد پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی،اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑآٹھ لاکھ 50ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ،84ہزارسے زائد پولیو ورکرز اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔
