کراچی(نیوز ڈیسک) کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ، مزید دو اموات، محکمہ صحت سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور کراچی میں کانگو وائرس سے دو مریضوں کی اموات ، محکمہ صحت سندھ نے خصوصی الرٹ جاری کر دیا ۔طبی ماہرین نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی کی آمد آمد ہے اور اس دوران ملک میں کانگو وائرس پھیلے کا خدشہ زیادہ ہے ، عوام قربانی کے جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔
