کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کانگووائرس میں مبتلاء مریضہ چل بسی،مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ مریضہکوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج تھی ۔ جس کا تعلق افغانستان سے تھا ،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ،رواں برس کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مزید 3 مریض زیرِ علاج ہیں۔
