واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دماغ کا آپریشن کر کے تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق بچے کے دماغ میں خون کی شریانوں میں خرابی کا مسئلہ تھا جسے کامیاب آپریشن کے بعد درست کردیا گیا ،بچے میں بیماری کی نشاندہی حکمل حمل کے 30 ویں ہفتے میں ہوئی تھی ۔کامیاب آپریشن کے بعد بچہ کی صیح طرح سے نشونما ہو رہی ہے ،دل سے دماغ خون کی ترسیل کا نظام بھی درست کام کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ بچی کی پیدائش حمل کے 34 ویں ہفتے میں ہوئی،جس کا وزن 4 پاونڈ1 اونس تھا ۔ آپریشن میں شامل ڈاکٹر ڈیرن اوربیچ نے کہا کہ پیدائش کے فوراً بعد دماغ کے مسائل اور دل کا فیل ہو جانا میڈیکل کے لیے دو بڑے چیلنجز ہیں،عام طور پر ایسے بچوں کا علاج تب کیا جاتا ہے جب وہ پیدا ہو جائیں لیکن اس میں اکثر دیر ہو جاتی ہے۔
