اہم خبریں

پنجاب میں منکی پاکس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

منڈی بہاوالدین(نیوز ڈیسک) پنجاب میں منکی پاکس کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے بھی منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس کی تصدیق کردی جبکہ وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم نے کہا کہ منڈی بہاؤلدین کا رہائشی بیرون ملک سے آیا، جس کا سیمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ،منکی پاکس سے متاثرہ مریض کی حالت خطرے سے باہر سے ہے، مریض نے گھر میں ہی آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہےہم اس کا دوبارہ ٹیسٹ کروا ئیں گے ،پنجاب میں منکی پاکس کے7 مشتبہ کیسز ہیں، جن کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ خبریں