کراچی (نیوزڈیسک)ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہاہے کہ کراچی میں منکی پاکس کے چاروں مشتبہ کیسز کی رپورٹ نیگٹیوآگئی،اس وقت شہر میں منکی پاکس کا کوئی مصدقہ کیس موجود نہیں،ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایاکہ کراچی ایئرپورٹ پر پہچنے والے منکی پاکس کے 3 مشتبہ افراد کے منکی پاکس کے ٹیسٹ منفی آئے ۔اس سے قبل ان تینوں افراد کو کراچی پہنچنے پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
