اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز،قومی ادارہ صحت نے ڈبلیو ایچ او سے ویکسین حاصل کرنیکا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے باعث قومی ادارہ ٔ صحت نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا،اس ضمن میں قومی ادارۂ صحت اسلام آباد نے عالمی ادارۂ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کر لی سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔قومی ادارہ ٔ صحت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
