اہم خبریں

اگر آپ ذہنی دباؤ پر قابو پالیں تو زیادہ جوان رہ سکتے ہیں، تحقیق سامنے آگئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اگر آپ ذہنی دباؤ پر قابو پالیں تو زیادہ جوان رہ سکتے ہیں۔ اس نئی تحقیق کے مطابق اگر ا انسان ذہنی دباؤ پر قابو پالے تو چند ہی روز میں اپنی حیاتیاتی زندگی بہتر ہو جائے گی ، اس کی عمر میں بھی اضافہ ہو گا ، خلیوں کی حیاتیاتی عمر ا ور عضلات کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی ۔ عضلات کی توڑپھوڑ اور کارکردگی صحت مند زندگی کا پتا دیتی ہے ، انسان ادھیڑ عمری میں بھی جوانوں کے جیسی کارکردگی دکھا سکے گا ، انسان جب بیمار ہوتا ہے تو دراصل اس کے خلیے اور عضلات بیمار ہوتے ہیں جس کو ادویات کے ذریعے بحال کیا جاتا ہے ، خراب صحت کی وجہ سے انسان کو کسی بیماری میں مبتلا ہونے یا عمر کم ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق نے ثابت کردیا کہ طاقتور عضلاتی کارکردگی صحت مند زندگی کا راز ہے ۔

متعلقہ خبریں