اہم خبریں

پاکستان میں کورونا کے وار تیز ،مزید 13 کیسز سامنے آگئے،11 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے وار تیز مزید 13 کیسز سامنے آگئے،11 کی حالت تشویشناک ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 482 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس موذی مرض کا شکار 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں