نارتھ کیرولینا(نیوز ڈیسک) سائنس دانوں نے ایم آر آئی سے کروڑوں گنا دماغ کی واضح تصویر دکھانے والے جدید طریقہ دریافت کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے طریقے میں ایم آرآئی ٹیکنالوجی لائٹ شیٹ مائیکرواسکوپی کو ملاکر استعمال کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق پٹسبرگ اور انڈیانا یونیورسٹی کے تعاون سے ایم آر آئی مشین میں کچھ ایسی نئی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے کہ وہ روایتی اسکین کو 6 کروڑ 40 لاکھ گنا تفصیل اور وضاحت سے دکھاتی ہے، یہ ایک انقلابی عمل ہے،اس میں پکسل کی بجائے تھری ڈی انداز میں ’ووکسل‘ کسی عکس کی تشکیل کرتےہیں۔ ہر ایک ووکسل کی جسامت محض 5 مائیکرون یا ایک ملی میٹر کے پانچ ہزارویں حصے کے برابر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں دماغی رسولی اس وقت بھی دیکھی جاسکتی ہے جب وہ محض چند خلیات کا لوتھڑا ہی ہوتی ہے۔اس سے ایک جانب تو ہم دماغ کو تفصیل سے سمجھ سکیں گے تو دوسری جانب الزائیمر، کینسر اور دیگر اعصاب متاثر کرنے والے امراض کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے۔
