اہم خبریں

عیدپر گلے ملنا، صحت کے لیے اچھا ہے،نئی تحقیق سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عید پر گلے ملنا صحت کے لیے اچھا ہے ،عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کریں اس سے دوری کم ہوتے ہے اور محبتیں بڑھتی ہیں، یہ تہوار مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، خاندان، دوست احباب خوشیاں بانٹتے اور ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گلے ملنے گرمجوشی میں اضافہ ہوتا ہے، ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور خوشی کا احساس ہوتا ہے یہ ڈپریشن سے بچاؤ کا بھی سبب بنتا ہے ، 400 افراد پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلے ملنے سے ذہنی دباو میں کمی آتی ہے اور صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ بات واضح ہے جن لوگوں کے اپنے راشتہ دارووں اور قریبی لوگوں سے تعلقات اچھے ہیں وہ ذہنی دباو کا کم شکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں