اہم خبریں

ایک ایسا ملک جہاں تنہائی کے شکار نوجوانوں کو ماہانہ 500 ڈالر دیئے جائیں گے

لاہور(نیوزڈیسک) جنوبی کوریا کے انسٹی ٹیوٹ برائے صحت اور سماجی امور کے مطابق تقریباً ساڑھے 3 لاکھ جنوبی کورین افراد جن کی عمریں 19 سے 39 سال کے درمیان ہیں تنہائی کا شکار ہیں۔جنوبی کوریا نے ایسے ہی تنہائی کے شکار نوجوانوں کو معاشرے کی سرگرمیوں میں دوبارہ واپس لانے کے لیے ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ صنفی مساوات اور خاندان نے ایک نیا فنڈنگ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں ایسے نوجوانوں کی مدد کی جائے گی جنہوں نے سماجی دوری اختیار کر لی ہے۔اس منصوبے سے ایسے افراد کی مدد کی جائے گی جو لوگوں میں گھلنے ملنے سے ڈرتے ہیں اور الگ تھلگ رہنے کی وجہ سے معاشرے میں ہونے والی سرگرمیوں سے لا علم ہوجاتے ہیں اور انہیں عام افراد کی طرح زندگی گزارنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں