اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چائے کا استعمال پاکستان کے تقریباً ہر گھر میں کیا جاتا ہے یہفائدہ مند بھی اور نقصان دہ بھی لیکن اگر چائے گڑ کی بنائی جائے تو اس کے بہت سے فوائد ہیںگڑ والی چائے کے ایک درمیانے کپ میں اوسطاً38کیلوریز ہوتی ہیں۔چائے میں ادرک کے ساتھ چینی کی بجائے گڑ استعمال کیا جائے تو یہ آئرن، منرلز، زنک اور سیلینیم جیسے کئی غذائی اجزا کو متحرک کرتا ہے جو قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ وزن کم کرنے کے لیے مددگار ہو سکتی ہے،اگر گڑ کی چائے کا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو ہاضمے کے مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔گڑ کی چائے قبض میں مبتلا افراد کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ آنتوں کو متحرک کر دیتی ہے۔ماہرین صحت روزانہ گڑ کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ خون کو صاف کرتا ہےگڑ میں کئی ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کی کیلوریز کو قدرتی طور پر جلانے میں مدد دیتے ہیں۔ جبکہ چائے میٹابولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ ڈاکٹرز خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے گڑ کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گڑ کی چائے ہمارے جسم میں آئرن کی ضروریات کو بھی پورا کرتی ہے۔درد شقیقہ کے شکار افراد کے لیے گڑ کی چائے مفید ہے کیونکہ گڑ کی چائے اس درد سے نجات دلانے اور ذہنی تناؤ میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہےعام چائے میں گڑ شامل کرنے سے اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔100گرام گڑ میں40سے 100ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے۔ گڑ کی چائے وٹامنز اور معدنیات جیسے ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے اور جوڑوں کے درد اور ہڈیوں سے متعلق مسائل کو کم کرتی ہے۔واضح رہے کہ گڑ کی چائے کے فوائد ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں۔ملاوٹ والا گڑ ہمارے جسم کی غیر ضروری چربی کو بڑھاتا ہے۔گڑ کے زیادہ استعمال سے قبض ہو سکتی ہے۔
