اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹر (این سی او سی) ملک میں مزید 55 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مجموعی طورپر3836 افراد کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کئے گئے اور55 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر مثبت کیسز کی شرخ 1 اعشاریہ 43 فیصد ہو گئی ہے ۔جبکہ 26 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔
