اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صحت مند زندگی گزارنے کے لیے پھل بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ غذا، سب سے عام پھل کیلا ہر عمر کے فرد کا من پسند ہے، کیلے فائبر، پوٹاشیم، وٹامن بی 6، وٹامن سی، میگنیشیم اور مینگنیز جیسے ضروری غذائی اجزاء کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔تحقیق کے مطابق فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے سے وزن میں 30 فیصد تک کمی آسکتی ہے، غذائی اعتبار کے لحاظ سے 1 عدد کیلے میں روزانہ کی بنیاد پر مطلوبہ فائبر کا 12 فیصد فائبر پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے مگر اس کے ساتھ کیلے میں شوگر، کاربوہائیڈریٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ غذائی ماہرین کی جانب سے کیلے کو ناشتے میں استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق توند کم کرنے یا پیٹ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کیلا ایک بہترین ناشتہ ہے مگر اسے خالی پیٹ کھانے کے بجائے دلیے یا دہی کے اوپر گارنش کر کے کھایا جا سکتا ہے۔ گرم پانی اور کیلے میٹابولزم کو تیز کر سکتے ہیں، اس لیے جو کوئی ناشتے میں کیلے کا استعمال کرتا ہے وہ دوپہر اور رات کے کھانے میں ہر چیز کھا سکتا ہے اور پھر بھی وزن کم کر سکتا ہے۔
