اہم خبریں

ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کا قتل تشویشناک، ہیومن رائٹس کمیشن کا ملزمان کو گرفتار کرنے کامطالبہ

کراچی (نیوزڈیسک) گزشتہ روز لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل کو قتل کردیا جبکہ حملے میں ان کی اہلیہ شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر بیربل کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہا ر کیا ہے ۔ ترجمان ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ حیدرآباد میں گزشتہ دنوں ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ایچ آر سی پی نے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں