اہم خبریں

لاہور میں کورونا میں مبتلا خاتون چل بسی، الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (اے بی این نیوز        )لاہور میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔بزرگ خاتون کو سانس کی تکلیف کے ساتھ ہسپتال لایا گیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے کورونا سے متعلق کچھ علامات کے بعد انہیں داخل کیا، بعد میں مریضہ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق نجی ہسپتال میں وحیدہ نامی خاتون کورونا سے انتقال کر گئیں۔لاہور میں خاتون کی کورونا کے باعث ہونے والی موت نے صحت کے حکام اور لوگوں کو وائرس کی نئی متوقع لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ویک اپ کال دی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 25 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں سے 14 مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔صحت کے حکام نے تمام سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ خبریں