چارسدہ (نیوز ڈیسک) مہنگائی کا طوفان عروج پر ہر چیز کے دام دگنے ہوگئے مفت آٹا حاصل کرتے ہوئے ایک جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، حکام بھی انتظام امور چلانے میں ناکام ،بھَگدڑکے دوران زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس طرح واقعہ گزشتہ روزبہاولپورمیں بلدیہ روڈ پر بھی پیش آیا ، جہاں سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹ پر آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 خواتین شدید زخمی ہوئیں تھیں ۔
