اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایک غلط فہمی یہ بھی ہوتی ہے کہ شاید پانی کی کمی اور موائسچرائزر نہ لگانا اس کی وجہ بنتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، بے شک یہ وجوہات بھی ہیں لیکن اس کی دیگر وجوہات بھی ہیں۔گرم پانی سے نہانا ہمیں آرام تو دیتا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ ہماری جلد کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوتا، گرم پانی ہمارے جلد پر موجود قدرتی تیل کو نکال دیتا ہے ، اس کے علاوہ ہمارے بالوں کے لیے بھی مفید نہیں ہوتا۔ موٹاپے کی وجہ سے ہمارے پاؤں پر پورے جسم کا وزن پڑتا ہے، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے تلووں پر ضرورت سے زیادہ دباؤ پڑتا ہے اسی لیے ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں۔ایڑھیاں پھٹنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ موٹاپا، وٹامنز کی کمی، گرم پانی سے نہانا، یا کھلے جوتے پہننا۔ کریم یا ایلو ویرا میں چینی ملا کر ایڑھیوں کا اسکرب کریں (زور سے رگڑیں)، اس سے جلد ہائیڈریٹ رہے گی۔نی میں گھر میں موجود خالص تیل ملا کر اپنے پاؤں بھگوئیں، نتیجہ آپ خود محسوس کریں گے۔سونے سے قبل ایڑھیوں پر کریم لگا کر اس پر کاٹن کے موزے پہن لیں۔ ویجیٹیبل آئل پھٹی ایڑھیوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
