اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ،129 افراد متاثر،14 کی حالت تشویشناک۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں مزید کورونا کیسز میں اضافہ 129 افراد متاثر ہوئے ،ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2 اعشاریہ 98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز 4 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کا شکار 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ،شرح 3 فیصد تک پہنچ گئی ۔
