اہم خبریں

کورونا وائرس کی جڑ تلاش کرنا اخلاقی تقاضا ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت

جنیوا(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی جڑ تلاش کرنا اخلاقی تقاضا ہے اور تمام مفروضوں کی چھان بین کرنا لازمی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچھ او کے سربراہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت اس بات کا تعین کرنے کے لیے پرعزم ہے کہ کورونا وائرس کیسے پھیلا۔ڈبلیو ایچھ او کے سربراہ نے کہا کہ مستقبل میں پھیلنے والی وباؤں کو روکنے میں مدد کے لیے اور ایک اخلاقی ضرورت کے طور پر ہلاک ہونے والے لاکھوں لوگوں کی خاطر اور طویل عرصے سے کورنا کے ساتھ رہنے والوں کی خاطر کورونا وائرس کی جڑ کو سمجھنا اور تمام مفروضوں کی کھوج کرنا باقی ہے جو کہ ایک ایک سائنسی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں