اہم خبریں

پولیو مہم 13 مارچ سے شروع ہو رہی ہے، وزیرصحت عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پولیو مہم بروز سوموار 13 مارچ سے شروع ہو رہی ہےمہم دو مرحلوں میں منعقد کی جا رہی ہے ،والدین اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ وزیر صحت ،مارچ کی پولیو مہم میں 21 ملین سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، پہلے مرحلے میں 13 سے 17 مارچ کے دوران پنجاب کے 13 اضلاع ، سندھ کے 16 اضلاع اور اسلام آباد میں مہم ہوگی،مہم کا دوسرا مرحلہ 03 سے 07 اپریل تک ہوگا دوسرے مرحلے میں بلوچستان کے 12 اضلاع اور خیبر پختونخواہ کے 26 اضلاع میں مہم ہوگی۔ وائرس سے بچوں کے معذور ہونے سے بچانا ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ھے،وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ھے، پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ھے ، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے .

متعلقہ خبریں